Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

لاہور: داماد کے ہاتھوں سسر 2 بیٹوں سمیت قتل

SAMAA | - Posted: Nov 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور کے علاقے مغلپورہ ميں داماد نے سسر اور دو سالوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پوليس کے مطابق ملزم شاہ زيب اپنی ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا لیکن بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول حامد شاہ کی بیٹی کی 4 سال قبل ملزم شاہ زیب سے شادی ہوئی، روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر خاتون میکے آگئی، پیر کی صبح ملزم شاہ زیب اپنے سسرال آیا اور فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر حامد شاہ اور اس کے 2 بیٹے فرخ اور شاہ رخ جاں بحق ہوگئے۔

مقتول فرخ امریکا سے جبکہ شاہ رخ ترکی سے چند روز قبل ہی اپنے والد کے گھر آئے تھے۔

شاہ زیب جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تہرے قتل میں ملوث ملزم کے بھاگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube