Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

کراچی کی جیل سے بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Nov 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

20 Indian Fishermen Released From Pak Jail, Will Return Sundayکراچی کی سینٹرل جیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کا رہا کردیا گیا ہے۔ قیدیوں کی واپسی کیلئے سفری اخراجات ریسکیو ادارے نے اٹھائے۔

جیل حکام کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ احکامات کے بعد ان ماہی گیروں کی گرفتاری کے 4 سال بعد رہائی عمل میں آئی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کی کراچی سے ٹرین کے ذریعے لاہور روانگی کا شیڈول ہے، جہاں سے بس کے ذریعے انہیں واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا۔

جیل حکام کے مطابق واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام پیر کو ان ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کریں گے۔

واضح رہے کہ جیل حکام کے مطابق لانڈھی جیل میں اب بھی 588 بھارتی قیدی موجود ہیں، جس میں سے زیادہ تر ماہی گیر ہیں۔ جیل میں موجود قیدیوں کی تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube