Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

ريليف پيکج کےنام ميں عمران خان کا نام شامل کیجائے،پی ٹی آئی رہنماؤں کی تجویز

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کورکميٹی کے اجلاس ميں تجويز دی ہے کہ ريليف پيکج کے نام ميں وزيراعظم عمران خان کا نام شامل کيا جائے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہميں اپنے ريليف اوراچھے کاموں کی اونرشپ لوگوں کو بتانا ہوگی۔قوم کے لیے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکجز لے کر آرہے ہیں لیکن قوم کو اس سے آگاہ کرنا ضروری ہے اور اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر نہیں ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں رہنماؤں نے تجویز دی کہ ریلیف پیکج کےلیے ہميں ايسا نام دينا ہوگا جيسے بے نظير انکم سپورٹ پروگرام کو ديا گيا۔

اس پر وزیراعظم نے کہا کہ سپريم کورٹ کا حکم ہےاس ليے ہم ايسا نہيں کرسکتے ہیں۔ شرکا نے تجویز دی کہ اگر ایسا ہے تو پھر بے نظيرانکم سپورٹ سميت ديگر پروگرامز سے بھی سياسی نام ختم کرائيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube