Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

وزیراعظم کا افغان حکومت اور عوام کیلئے حمایت کا اعادہ

SAMAA | and - Posted: Nov 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان کے دورہ پر آئے افغان وفد نے قائم مقام افغان وزیرخارجہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے گفتگو میں افغان عوام کیلئے حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ امید ہے افغان حکومت بین الاقوامی برادری سے منسلک رہے گی۔انہوں نے عالمی برادری پر افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے پر بھی زور دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ پاکستان  ضروری غذائی اشیاء بشمول گندم،چاول اور  ہنگامی طبی سامان افغانستان کو فراہم کرے گا۔

دوسری جانب اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات میں افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام لوٹ آیا ہے اور سابق افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے والوں کو عام معافی دی گئی تاہم اثاثے منجمد ہونے اور مالیاتی چینلز بند ہونے سے تنخواہیں نہیں دے سکے۔

امیرخان متقی کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت نے پوری افغان سرزمین پر اپنی رٹ قائم کر رکھی ہے بیرون ملک افغان اثاثوں تک رسائی کی اجازت دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ 40 سال سے لاکھوں افغانوں کی میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube