Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

اسپیکرقومی اسمبلی کا قانون سازی سے متعلق اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سےرابطہ

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Asad Qaiser

فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اہم قانون سازی سے متعلق اپوزیشن  لیڈر شہبازشریف سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔اس خط میں اپوزیشن لیڈر سے انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم قوانین پر اتفاق رائے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسپیکراسدقیصر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اسپیکر آفس اس ضمن میں حکومت اور اپوزیشن کو بات چیت کے لئے مکمل سہولت فراہم کرے گا۔ اسپیکر اسد قیصرنے درخواست کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی اس پر دوبارہ بات چیت کرے۔

خط کا متن ہے کہ انتخابی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے لیکن سینٹ سے منظور نہیں ہوا۔ حکومت نے اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی دوبارہ سے بل پر بات چیت کرے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ قانون سازی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی لیکن وہ کمیٹی اپنی سفارشات دینے میں ناکام رہی۔ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر الیکشن ترمیمی بل کے معاملے میں ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

خط میں درج ہے کہ شہباز شریف اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اوراسپیکر آفس حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ پر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube