Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخرکرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟

SAMAA | - Posted: Nov 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا جمعرات کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کے مقصد سے مؤخر کیا جارہا ہے تاہم اجلاس موخر کرنے کے اصل وجوہات بھی سامنے آگئیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ميں حکومتی ارکان کی غيرحاضری کاخدشہ تھا جبکہ ایک خفیہ رپورٹ میں حکام کو بتایا گیا تھا کہ اس اجلاس میں 20 سے 25 ارکان حاضر نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطلاع تھی کہ پی ٹی آئی کے 15 سے17 اور اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہیں گے۔

وزيراعظم کی زيرصدارت حکومتی ارکان کے ظہرانے ميں 203 ارکان نےشرکت کی تھی جبکہ تحریک انصاف اور اتحاديوں کی پارليمنٹ ميں کل تعداد213 ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پارلیمنٹ میں حکومت کو اپوزيشن پر صرف 9 ارکان کی برتری حاصل ہے اس لیے اجلاس میں شرکت کے لیے 4حکومتی ارکان بيرون ملک سے بھی واپس آئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube