Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کے دہشت گرد گرفتار

SAMAA | and - Posted: Nov 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سی ٹی ڈی پنجاب نے چکوال ميں کارروائی کے دوران کالعدم تنظيم کے دہشت گرد کو گرفتار کر ليا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی پنجاب کے شہر چکوال میں کی گئی۔ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر بھاری تعداد ميں اسلحہ بھی برآمد کيا گيا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو ارقم عزيز کے نام سے شناخت کیا گیا۔

دہشت گرد کی نشاندہی پر مشکوک گھر میں چھاپہ مار کر چودہ آر پی جی، راکٹ لانچر، گرينيڈ لانچر، لائٹ مشين گن، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کیے گئے ہیں۔

دہشت گردوں کا نیٹ ورک پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں خصدار کے علاقے سارونہ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولا بارود بھی برآمد ہوا۔ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube