Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کےتازہ اعداد وشمار جاری کردیے

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Nov 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
ECP File Photo

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد بارہ کروڑ بارہ لاکھ ہوگئی۔ پاکستان کے 12 کروڑ 11 لاکھ 99ہزار970 شہری انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار370 اور پنجاب میں6کروڑ90لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، سندھ میں 2 کروڑ55 لاکھ 82 ہزار، خیبرپختونخوامیں 2 کروڑ6 لاکھ 11 ہزار 248 افراد کی بطور ووٹر رجسٹریشن ہوچکی جبکہ بلوچستان میں50لاکھ 47ہزار426 افراد نے ووٹ کا اندراج کرالیا۔

الیکشن کمشین نے پہلی مرتبہ عمر کے تناسب سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات بھی جاری کردیں، ملک بھر میں 18سے 25سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 35لاکھ 89ہزار سےزائد ہے۔ کم عمر ووٹرز کی شرح میں اسلام آباد سب سے آگے جہاں ایک لاکھ 75 ہزار 411 نوجوان ووٹ دینے کے اہل ہیں۔

ملک بھر میں  مرد ووٹرز کی مجموعی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار171 جبکہ خواتین کی 5 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار799 ہوگئی، مرد ووٹرز کا تناسب 55 فیصد اورخواتین کا 45 فیصد ہے۔

خواتین ووٹرز کی شرح میں بلوچستان 43 فیصد کیساتھ سب سے پیچھے تو اسلام آباد میں مرد ووٹرز کا تناسب سب سے کم  53 فیصد ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube