Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

لاہور: شہریوں کولوٹنے والے گھريلو ملازماؤں کا انوکھا طریقہ واردات

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ایف آئی اے نے لاہور میں گھریلو ملازم خواتین کے ذریعے غیراخلاقی ویڈیوز بنوا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے دیہی علاقوں کے خواتین کو مالدار لوگوں کےگھروں میں ملازمت پر رکھوایا اور پھر بلیک میلنگ کےلیے نازیبا وڈیوز بنوالیں۔ ملزمان نے شہریوں سے لاکھوں روپے اور پلاٹ ہتھیانے کا بھی اعتراف کرلیا۔

گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو سب کچھ بتا کر گھر میں ملازمتیں دلواتے تھے وہ ویڈیوز بناکر انہیں بھیجتیں جس کے بعد بلیک میلنگ شروع ہوتی۔ ملزمان کے مطابق وہ اب تک اس طرح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چھ سال سے یہ کام کررہے ہیں ملزمان کے دو ساتھی عقیل اور عمران فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube