Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی:نجی اسکول کے واش روم میں کیمروں کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب قائم نجی اسکول میں خواتین واش روم میں کیمرے نصب ہونے کے انکشاف پر اسکول کی رجسٹریشن ختم کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ اسکیم 33 میں قائم ہیرکس اسکول کے واش روم میں  کیمرے موجود ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئیں، جس پر محکمہ تعلیم سندھ کی ٹیم نے اچانک اسکول کا معائنہ کیا اور واش روم میں موجود کیمروں کو نشاندہی کے بعد نکالا۔

اطلاعات کے مطابق  کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ محکمہ تعلیم سندھ کو خواتین نے  کیمروں سے متعلق شکایت درج کرائی تھیں۔

ویجیلنس ٹیم نے کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے محکمہ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  کیمرے دیواروں کے اندر سوراخ میں رکھے گئے تھے۔ یہ کیمرے واش روم میں واش بیسن کے ساتھ والی دیوار میں نصب تھے، جس سے واش رومز کے اندر اور باہر آنے جانے والوں کی نقل و حرکت بخوبی مانیٹر کی جا سکتی ہے۔

مزید جانیے : نجی اسکول کے واش رومز میں کیمرے،طلبہ کا موقف

مذکورہ واقعہ پر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکول سے وضاحت طلب کی گئی تھی، تاہم انتظامیہ کمیٹی کے طلب کرنے پر نہیں گئی۔ اسکول کی جانب سے واقعہ پر وضاحت نہ دینے پر محکمے کی جانب سے سیکشن 8 ون کے تحت اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube