Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

فياض ديو لاہور کے نئے سی سی پی او تعینات

SAMAA | - Posted: Nov 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago

غلام محمد ڈوگر کو لاہور کے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کے عہدے سے ہٹاکر ان کی فیاض دیو کو تعینات کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں پنجاب پوليس ميں بڑے پيمانے پر تقرری  و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کيے گئے نوٹيفيکشن کے مطابق پنجاب پوليس کے صوبائی دارالحکومت لاہور ميں تعينات افسران کو تبديل کرديا گيا ہے۔

نوٹيفيکشن کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تبديل کرکے فياض ديو کو نيا سی سی پی او لاہور، احسن يونس کو ڈی آئی جی آپريشنز لاہور، شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انوسٹي گيشن لاہور تعينات کيا گيا ہے۔

ان فسران کے پيش رو سابق سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو ايڈيشنل آئی جی لاجسٹک، ڈی آئی جی انوسٹی گيشن اور شارق جمال کو او ايس ڈی بنا ديا گيا۔ اسی طرح ڈی آئی جی آپريشنز لاہور سہيل چودھریکو بھی تبديل کرديا گيا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube