Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

افغانستان پربھارت میں کانفرنس، پاکستان نے شرکت کی شرط بتادی

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کانفرنس کا انعقاد افغانستان میں گھسنے کیلئے بھارتی ڈھونگ قرار

دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھارت میں ہونے والے کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں ہی ہوگا۔ 

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صورتحال پر پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ متحرک ہے جبکہ تنہائی سے بچنے کیلئے اب بھارت نے افغان صورتحال پر نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کانفرنس کا ڈھونگ رچا لیا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں 15 اکتوبر سے بھارت مسلسل نہتے کشمیریوں کو دبانے اور ہراساں کرنے کیلئے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔انہوں نے سرینگر شارجہ براہ راست فلائٹس آپریشن کے اعلانات کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیدیا۔

دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں یو اے ای کی غیر قانونی سرمایہ کاری کاجائزہ لیا بھی جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان کے امن،استحکام اور خوشحالی میں ہمسایہ ممالک کا براہ راست مفاد ہے۔

ترجمان نے چین میں مساجد اور مسلمان مخالف اقدامات کی خبروں کو چین کیخلاف پروپیگنڈا اور بھارت کی اسلحے کی دوڑ کو خطے کیلئے بڑا خطرہ بھی قرار دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube