Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرليا

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Fawad Chaudhry

کالعدم جماعت کی غیرقانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتحال پرغور کے لیے وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرليا۔

وفاقی وزيراطلاعات فواد چوہدري نے ٹويٹ ميں بتايا کہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔ اجلاس ميں عسکری قيادت ، وزيرداخلہ اور وزير مذہبی امور بھی شريک ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے ذمہ داران کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ’محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔

واضح رہے کہ جمعے سے اب تک پولیس سے اس قافلے کے شرکا کی پرتشدد جھڑپوں میں پانچ پولیس اہلکاروں شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ لانگ مارچ کامونکی میں قیام کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور گوجرانوالا پہنچ گیا ہے جہاں  شرکا  قیام کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube