Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو کرسچین میرج ایکٹ کے تحت طلاق کے طریقہ کار کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کوکرسچین میرج ایکٹ میں ترمیم کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا ہے۔ وزارت انسانی حقوق نے مذہبی امور کی مشاورت کے بعد مسودہ وزارت قانون بھجوایا ہے۔ قانونی اور آئینی جائزہ کے بعد مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری شہزاد فرانسس نے کرسچین میرج ایکٹ کے تحت طلاق کا طریقہ کار چیلنج کررکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube