Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

پشاور:پولیس نے10 کروڑ روپے مالیت کی آئس قبضےمیں لےلی

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پشاور پولیس نے اہم  کارروائی میں 80 کلو آئس منشیات قبضے میں لے لی۔

پشاور پولیس کے سی سی پی او عباس احسن نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی حیات آباد میں کی گئی۔ ملزمان نےحیات آباد کے فیز 2 میں مکان کرائے پر حاصل کیا تھا۔

ملزمان کی جانب سے افغانستان سے آئس اسمگل کرنے کے بعد حیات آباد کے گھر میں پیک کی جاتی تھی اور پیکنگ کے بعد آئس اندرون ملک سمیت ملک سے باہر بھی اسمگل کردی جاتی تھے۔

پشاور پولیس نے اس کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ سمیت 5 اسمگلرز بھی گرفتارکرلئے ہیں۔ ملزمان کی شناخت اسحاق، نعمت اللہ، افضل احمد عرف حاجی ملا، محمد عاکف اور محمد شان کے نام سے ہوئی ہے۔ان میں سے 2 ملزمان کا تعلق افغانستان جبکہ بقیہ 3 کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

آئس اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیوں سمیت ڈیجیٹل اسکیلز اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

سی سی پی او نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑی جانے والی آئس کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube