Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

پاکستانی قیدی ضیاء مصطفیٰ کا قتل، بھارتی ناظم الامور طلب

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Foreign Office

فوٹو: ریڈیو پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قیدی ضیاء مصطفیٰ کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے قتل پر بھارت سے وضاحت مانگ لی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور سے پاکستانی قیدیوں کی سيکيورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ ماضی میں بھی پاکستانی سیویلین قیدی مردہ پائے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی قید میں ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی حکومت فوری شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضیاءمصطفی جنوری 2003 سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظر بند تھا اور اسے مینڈھر میں نام نہاد جھڑپ کے مقام پر لایا گیا تھا۔

دوسری طرف بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 74سال سے جاری بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں یوم سیاہ منایا گیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یوم سیاہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے منصفانہ جدوجہد کے عزم تجدید کرتا ہے یہ جدوجہد بھارت کے جموں و کشمیر پر74سالہ غیر قانونی قبضہ کے خلاف ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube