Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

جسٹس فائز عیسیٰ اوراکرم چیمہ کا تنازعہ،رکن اسمبلی تھانے پہنچادیےگئے

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فینسی نمبر پلیٹ پر رکن اسمبلی کا چالان بھی ہوا

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پی ٹی آئی کے ایم این اے اکرم چیمہ کے تنازعے کے بعد اکرم چیمہ گاڑی سمیت تھانہ سیکرٹیریٹ پہنچ گئے۔

اکرم چیمہ کو غیر قانونی نمبر پلیٹ پر ٹریفک پولیس نے 300 روپے کا چالان بھی تھما دیا تھا۔ اکرم چیمہ کی شکایت پر اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ جسٹس فائز نے بھی اپنا مؤقف جاری کر دیا۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق پیدل چلتے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے گاڑی نہ روکنے پر استفسارکیا اور کہا یہ گاڑی غیرقانونی ہے جس کے بعد فاضل جج نے مالک اکرم چیمہ سمیت گاڑی تھانے منتقل کروا دی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق فینسی نمبر پلیٹ کی وجہ سے گاڑی کا 300 روپے کا چالان بھی کیا گیا ہے۔

اکرم چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک صاحب ان کی گاڑی کے دروازے پر آئے اور بڑے غصے سے کہا کہ آپ کی نمبر پلیٹ  2 نمبر ہے جس کے بعد انہوں نے کہا آپ شکل سے ہی دہشت گرد لگتے ہیں۔ اکرم چیما کا مزید کہنا تھا کہ آپ سڑک پرعدالت لگانےکی کوشش کر رہے ہیں یہ کون سا طریقہ ہے۔

اکرم چیمہ نے چالان کے حوالے سے کہا کہ 2 سال گزر گئے لیکن ایکسائز ڈپارٹمنٹ سندھ سے نمبر پلیٹ اب تک ملی ہی نہیں۔

اس حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا، حکم میں عدالت میں دیتا ہوں راہ چلتے نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے سامنے فٹ پاتھ پر غیر قانونی نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی دیکھ کر پولیس کو چیکنگ کے لیے کہا تھا اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ گاڑی میں کون ہے جس نے سخت زبان استعمال کی۔

وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جج صاحب کے رويے پر کابينہ نے تشويش کا اظہار کيا ہے اور کوئی ملک اپنے شہری کی بے عزتی کی اجازت نہيں دے سکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پوليس کواکرم چیمہ سے معذرت کرنی چاہيے۔ انہوں نے اميد ظاہر کی کہ چيف جسٹس آف پاکستان اس معاملے کا نوٹس ليں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube