Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کالعدم تحريک لبيک کے مطالبات مسترد، سخت کارروائی کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago

Fawad Chaudhry

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کے تمام مطالبات مسترد کرتے ہوئے شہریوں کا راستہ روکنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کرکے قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، پولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنوں کا نہیں بلکہ دہشتگردوں کا کام ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایسے مطالبات نہیں مانے جاسکتے جو ملکی مفاد کے خلاف ہوں، اراکین نے اتفاق کیا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔

اجلاس میں طے پایا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی جبکہ متعلقہ اداروں کو راستہ روکنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت بھی کر دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو جی ٹی روڈ پر روکنے کا فیصلہ کیاگیا اور جہلم پل پر رینجرز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی ایک عسکریت پسندجماعت ہے جسے بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کوئی ریاست پاکستان کو کمزور سمجھنے کی کوشش نہ کرے، پاکستان نے القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے پچھلے دھرنے کے دوران بھی 6 پوليس والے شہيد ہوئے تھے یہ لوگ چاہتے ہيں کہ يہاں روز تماشہ لگے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ايل پی کو سياسی بنياد پرٹريٹ نہيں کيا جاسکتا بلکہ اس جماعت کوباقی دہشت گردتنظيموں کی طرح کنٹرول کرليا جائيگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ فيک نيوز پھيلانے کا کلچر برداشت نہيں، کچھ لوگ سوشل ميڈيا اور يوٹيوب پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام اداروں کا فرض ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کريں۔فيک نيوز پھيلارہے ہيں جن سے سختی سے نمٹيں گے۔

حکومت کا پنجاب ميں رينجرز تعينات کرنے کا فيصلہ

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے،60 دن کےلئے رينجرز کراچی طرز پر حالات سنبھالے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے کافی دفعہ مذاکرات کئے ہیں اب بھی درخواست کرتا ہوں کالعدم ٹی ايل پی والے واپس چلے جائيں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ايل پی کو عالمی دہشتگرد تنظيم قرارديا جاسکتا ہے اور پھر يہ نہ ہو کہ کالعدم تنظيم پر عالمی پابندياں لگ جائيں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک والے چھٹی مرتبہ دھرنے کےلیے آرہے ہیں حالانکہ یہ جلوس جشن عید میلادالنبی ﷺ کےلئے نکلا تھا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سادھوکی ميں انہوں نے پولیس پر کلاشنکوف سے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube