Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

راولپنڈی سے لاہور آنے جانے والی ٹرینوں کا روٹ تبدیل

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Train at Golra Station

فوٹو: آن لائن

ریلوے انتظامیہ نے ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ اور لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔

لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام، شام 6بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12بجکر 30منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کو دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

اسی طرح گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے آج کے روز معطل کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔

کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ

واضح رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 27اکتوبر کی صبح ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب مارچ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس نے 15ہزار اہل کاروں کو گوجرانوالہ تعینات کیا ہے۔

مریدکے میں قیام کے بعد مارچ کے شرکا اپنی اگلی منزل سادھوکی پہنچے۔ ٹی ایل پی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کارکنوں پر چاروں جانب سے حملے کر رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے کارکنوں پر شیل مارے جا رہے ہیں۔

سادھوکی میں کالعدم ٹی ایل پی کارکنان کے پتھراؤ سے پولیس کے 15 اہل کار زخمی ہوگئے ہیں۔ مریدکے میں جھڑپوں کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر جاں بحق ہوگیا جبکہ پرتشدد مظاہرین نے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

کالعدم ٹی ایل پی نے اسلام آباد مارچ کے لیے جی ٹی روڈ کا انتخاب کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube