Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

لاہور: نوکری کا جھانسہ دیکرخاتون کا ریپ کرنیوالا ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Lahore Court Police_1

فائل فوٹو

لاہور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر ریپ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون کے ساتھ ریپ کا واقعہ 2فروری کو لاہور کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیش آیا تھا جس پر 21فروری کو تھانہ فیصل ٹاؤن تھانے میں دفعی 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم ریاض نے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت دائر کی تھی جسے مسترد کیا گیا تھا، تاہم ملزم نے عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جسے آج ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے مسترد کر دیا۔

پولیس رپورٹ اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ملزم کی دونوں عدالتوں سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے احاطہ عدالت سے ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل بھیج کر سکون مل گیا، ملزم ریاض کو سزا دلوا کر دم لوں گی۔ ملزم سے صلح نہیں کروں گی تاکہ ایسے عناصر خواتین کو کبھی دوبارہ اپنی درندگی کا نشانہ نہ بنا سکے۔

ملزم کے خلاف درج مقدمہ

متاثرہ خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ ملزم ریاض نے نوکری کے لیے 2فروری کو پہلے ماڈل ٹاؤن پارک بلوایا اور پھر وہاں سے رکشہ میں بیٹھ کر انٹرنیشنل مارکیٹ پہنچے جہاں ملزم نے اپنے بڑے افسر سے ملنے کا کہا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق افسر سے ملاقات کے لیے اوپر گئی تو ملزم نے میرا موبائل چھین کر کمرے میں بند کر دیا، جس کے بعد مجھے پانی دیا گیا جس کو پینے کے بعد نیم بیہوش ہوگئی۔

ملزم نے نیم بیہوشی کی حالت میں خاتون کا ریپ کرکے اسے چھوڑ دیا، اس دوران خاتون چیخ و پکار بھی کرتی رہی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube