Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کراچی میں کھیل کےمیدان،پارکس کوفوری اصل شکل میں بحال کریں،سپریم کورٹ

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Supreme-Court-Karachi-3

فوٹو: آن لائن

سپریم کورٹ رجسٹری میں تجاوزات کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی رپورٹ بھی مسترد کردی ہے اور حکم دیا کہ کراچی کے کھیل کے میدان اور پارکس کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نےایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی رپورٹ بھی مسترد کرتے ہوئے کراچی بھر کے رفاہی  پلاٹوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ شہر بھر کے کھیل کے میدان اور پارکس کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے۔ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب نےعدالت کوبتایا کہ کے ایم سی کی 9ہزار500 دکانیں انتہائی کم قیمت پرکرائے پر دی گئی ہیں۔ ہاکس بے پر کے ایم سی کے ہٹس بھی انتہائی کم کرائے پر دیے گئے تھے۔

کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان نےمرتضی وہاب کو ڈانٹ دیا

عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تمام دکانوں کی مکمل تفصیلات پیش کرنے اور گٹر باغیچہ پارک سے فوری قبضہ ختم کرکے پارک اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ بظاہر سندھ حکومت اور انتظامیہ کو تجاوزات کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں۔سندھ میں کرپشن انتظامی شکل اختیار کرچکی ہےاورکرپشن کے خاتمے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔عدالت نے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کادفاعی اداروں کےزیرانتظام اراضی کاکمرشل استعمال روکنےکاحکم

 واضح رہے کہ 4 روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے دفاعی اداروں کے زیرانتظام شادی ہالز اور سنیما کے خلاف درخواست پر حکم جاری کرتےہوئے شاہراہ فیصل پر فیلکن مال، راشد منہاس روڈ کے نیوپلیکس سنیما کا کمرشل استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔اس کےعلاوہ سندھ ہائی کورٹ نے 19  شادی ہالز اورمارکیز کے کمرشل استعمال سے روک دیا۔ عدالت نے رفاعی پلاٹوں اور دفاعی مقاصد کی زمینوں پر شادی ہالز میں تقریبات بھی روکنے کا حکم دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube