Thursday, December 2, 2021  | 26 Rabiulakhir, 1443

بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ، اسپیکر اسمبلی کیلئے نام فائنل ہوگئے

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Balochistan

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو اور اسپیکر کے لیے میرجان جمالی کا نام فائنل ہوا ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں سمیت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور دیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے پارٹی نے اور اتحادی جماعتوں نے مل کر قائد ایوان کے لیے عبدالقدوس بزنجو اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے میر جان جمالی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک ماہ سے سیاسی بحران جاری تھا مگر ہم نے ملکر اس بحران کا خاتمہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ بلوچستان ترقی کرے ہم نے صوبے کے وسیع تر مفاد میں بڑے اور اہم فیصلے متفقہ طور پر کیے ہیں۔

وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی تھے اور آئندہ بھی اتحادی رہیں گے، نیت صاف ہو تو ہر کام آسان ہو جاتا ہے، پارٹی قیادت نے اکثریت کا ساتھ دینا کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم باپ پارٹی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، جو بی اے پی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا۔

میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک وسیع صوبہ ہے جہاں مسائل بھی زیادہ ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والا وزیراعلیٰ تمام سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ وزیراعلیٰ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے درخواست کرتے ہیں کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کریں تاکہ بلوچستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہو اور ہم سب ملکر صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں۔

واضح رہے کہ 25اکتوبر کو میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

جام کمال کی جانب سے عہدہ نہ چھوڑنے پر ناراض اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جوکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد واپس لے لی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube