Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

لکی مروت میں پولیس اہل کاروں پر حملہ

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد

لکی مروت کے علاقے میانوالی روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی موبائل زین الدین پمپ کے قریب معمول کے گشت پر تھی کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 4 اہل کار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی بھی شامل ہیں۔

شہدا کی شناخت یعقوب، انعام، مستقیم اور رحیم کے ناموں سے کی گئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد بھی اکھٹے کرلیے گئے ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہیدوں اہل کاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگست میں افغانستان میں طالبان کے سربراہ اقتدار آنے کے بعد پاکستان کی سرحدی پٹی سے منسلک علاقوں خصوصی خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی اکثر ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، داعش اور دیگر تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہے۔

قبل ازیں بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایف سی کینٹ احسان شہید ہوئے تھے۔ جب کہ رواں ماہ ہی ضلع باجوڑ میں دھماکا خیز مواد کے حملے میں ایف سی اور جوانوں سمیت 4 اہل کار شہید ہوئے تھے۔ متعلقہ اہل کار مشترکا آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے۔

چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے ہنگو میں واقع چپری وزیران چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں ایک سپاہی شہید ہوا۔

عہدیداران کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کئی گھنٹے جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے تھل اسکاؤٹس کے 28 سالہ سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube