Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اہم خبر: سعودی عرب پاکستان کو1.2ارب ڈالرمالیت کاتیل ادھاردیگا

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا مختصر جائزہ دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کیلئے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دئیے جائیں گے، جب کہ دوست ملک پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر مالیت کا تیل بھی ادھار دے گا۔

مقبوضہ وادی میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال۔

نئے ڈی جی آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 20 نومبر سے عہدہ سنبھالیں گے۔

فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو آج الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت آج ہوگی۔

مریدکے میں موجود کالعدم مذہبی اور سیاسی تنظیم کا آگے مارچ کا اعلان۔

کراچی میں نسلہ ٹاور کو کیسے گرایا جائے، کمشنر آفس میں میٹنگ ہوئی۔ امپلوژن کی ماہر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر قائم شادی ہالز ختم کرنے کے احکامات دے دئیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube