Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Electricity

فوٹو: نیپرا

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ایک ماہ کیلئے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، صارفین کو صرف نومبر کے مہینے میں بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی ملے گی۔

نیپرا کے مطابق فیصلہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،  فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے 2 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پر لاگو ہوگا۔

سی پی سی اے کی نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

دوسری جانب نیپرا بجلی 2 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

سی پی سی اے نے 20 اکتوبر کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی لاگت 104 ارب روپے رہی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل پر 21 روپے 74 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل پر 19روپے 23 پیسے اور ایل این جی سے 14 روپے 91 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔ ایران سے گزشتہ ماہ13 روپے 11 پیسے میں بجلی درآمد کی گئی، لائن لاسز کی مد میں 20 پیسے فی یونٹ کو بھی بجلی مہنگی کرنے کا جواز ٹھہرایا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

کچھ روز قبل کے الیکٹرک نے بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی تھی کہ وہ ستمبر 2021 کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں 3.45 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے۔

نیپرا 3 نومبر کو کے الیکٹرک کی اپیل پر سماعت کرے گی۔ بجلی کے نرخ میں اضافے کی منظوری کی صورت میں کراچی صارفین پر 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube