Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

موجودہ مہنگائی سابقہ نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ہے،محمود خان

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی سابقہ نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی لیکن موجودہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے  لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

چترال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کا بھر پور احساس ہے موجودہ وقت سخت ضرور ہے مگر عارضی ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد فوڈ، کارڈ اور ایجوکیشن کارڈ کا بھی اجراء کر رہے ہیں جبکہ صوبے میں صحت کارڈ اور کسان کارڈ کا اجراء کردیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ صوبے کو زرعی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لیے سی آر بی سی اور گومل زام ڈیم جیسے اہم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اگلے انتخابات کا نہیں بلکہ قوم کی بہتری کا سوچ کر ملک کو صحیح ٹریک پر ڈال دیا ہے اور عوام کے تعاون سے 2023 کے انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ لوئر چترال میں اسپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ اور دروش اور گرم چشمہ کالجز کا منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جبکہ چترال یونیورسٹی کے لیے رواں بجٹ میں ایک ارب 28 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چترال میں 37 ارب روپے مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ مزید 31 ارب روپے مالیت کے سڑکوں کے منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں شاہراہوں اور اکنامک زونز کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے اگلے چار پانچ سالوں میں صوبہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز بن جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube