Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

مختلف مافیاز کی جانب سےدھمکیاں مل رہی ہیں،مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مختلف مافیاز کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

منگل کو کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ میرے پاس موصول ہونے والی دھمکیوں کےوائس نوٹس موجود ہیں جن کا تعلق مخلتف مافیاز سے ہے۔

مرتضی وہاب سے جب سماء کے رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا یہ دھمکیاں کسی ''سسٹم''کی طرف سے مل رہی ہیں تو مرتضی وہاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بات میں ''سسٹم '' کو نہ لائیں۔ انھوں نے کہا کہ مختلف مافیاز مجھے ڈرا رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے واضح کیا کہ ان دھمکیوں سے گھبرا نہیں رہا ہوں لیکن صرف آگاہ کررہا ہوں کہ کام کریں تو کیا ہوتا ہے۔

کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان نےمرتضی وہاب کو ڈانٹ دیا

واضح رہے کہ پیر کو کراچی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ڈانٹا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube