Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے بم پروف گاڑی خریدنے کی سمری تيار

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Usman Buzdar

فائل فوٹو

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے لیے بم پروف گاڑی خریدنے کی سمری تیار کرلی۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو فی الحال سمری موصول نہیں ہوئی لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث بم پروف گاڑی کی ضرورت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وی آر9 نامی بم پروف گاڑی کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوگی بلکہ حکومت پنجاب کی ملکیت ہوگی، اسے آنے والی کوئی دوسری حکومت بھی اپنے استعمال لا سکتی ہے۔

حسان خاور کا تھا کہ یہ کوئی لکژری چیز نہیں ہے صرف سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غور کیا گیا ہے، اس لیے جب سمری آئے گی تو اس پر مزید بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قافلے میں اس وقت ايک بلٹ پروف گاڑی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے لیے بم پروف گاڑی بھی مانگی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube