Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

ملتان خاتون ٹیچرکی گاڑی نے 3طالبات کوکچل دیا،ایک جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

دو طالبات زخمی، ٹیچر معطل

ملتان میں خاتون اسکول ٹيچر سے گاڑی بے قابو ہوگئی جس سے 3 طالبات روندی گئیں اور نتیجے میں  ایک جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں۔

مسلم ہائی اسکول کی ان زخمی بچیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسکول انتظامیہ نے ٹيچر کو معطل کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا آغاز کردیا۔

ایک عینی شاہد بچی کے مطابق ٹیچر کی کار تھی جس کے شاید بریک فیل ہوگئے تھے اس وجہ سے گاڑی ان تین بچیوں پر چڑھ گئی۔ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی عمارہ خلیل دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔

عمارہ کے چچا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسکول انتظامیہ جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف کار روائی کرے۔

سی ای او ایجوکیشن شمشیر  خان  نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ذمہ دار کا تعین کرے گی۔ انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں حکام کو اپنی رپورٹ پیش کرئے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube