Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کوئٹہ:دو گروپوں میں تصادم،4افرادجاں بحق، طاہرکھیتران زخمی

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کوئٹہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیرسردارعبدالرحمان کھیتران کے بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ کے قریب کلی نیو نیچاری میں پیش آیا جہاں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے طاہر شاہ کھیتران کے محافظوں اور مخالف فریق کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔

تصادم میں تین افراد موقع پر جبکہ چوتھا شخص دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے زخمی طاہرکھیتران کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں حق ہونے والوں میں طاہرکھیتران کے تین محافظ مخالف فریق کا ایک شخص شامل ہے۔ پولیس نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube