Saturday, December 4, 2021  | 28 Rabiulakhir, 1443

ریپ کا نشانہ بننے والی بچی پراسکول کا دروازہ بند کردیاگیا

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago

چند روز قبل اسکول میں ریپ ہوا تھا

شیخوپورہ ميں چند روز قبل ریپ کا نشانہ بننے والی پانچویں جماعت کی طالبہ کو اس وقت ایک اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے اسکول پہنچی تو اس کے لے درسگاہ کے دروازے بند کردیے گئے اور اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

ہاؤسنگ کالونی کے سرکاری اسکول کے خاکروب پر مذکورہ بچی کا اسکول کی حدود میں ریپ کرنے کا الزام ہے جس کا مقدمہ بچی کے والدین کی جانب سے کچھ  روز قبل درج کرا یا گیا تھا۔

جب مذکورہ بچی پڑھائی دوبارہ شروع کرنے کی غرض سے اسکول گئی تو اسے یہ کہہ کر دھتکار دیا گیا کہ وہ اب وہاں کیوں آئی ہے اس کا تو اسکول سے نام ہی کاٹ دیا گیا ہے۔

شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسکول پرنسپل اورسیکیورٹی گارڈ کو معطل کرديا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کيا ہے کہ بچی اسی اسکول ميں اپنی تعليم تعليم جاری رکھے گی۔

اسکول پرنسپل نے بچی کا نام اسکول سے خارج کرنے سے انکار کیا ہے۔ خاکروب نے بچی کا ریپ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube