Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے استعفیٰ دیدیا

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Jam Kamal

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے استعفیٰ دیدیا۔ ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر ظہور آغا نے جام کمال خان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف حکومتی ناراض اراکین نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی تھی، جس پر کل (پیر 25 اکتوبر کو) ووٹنگ ہونی تھی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے بھی جام کمال خان کے استعفے کی تصدیق کردی جبکہ ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان ظہور آغا نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے تازہ ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بہت سی سوچی سمجھی سیاسی رکاوٹوں کے باوجود میں نے بلوچستان کی مجموعی حکمرانی اور ترقی کیلئے اپنے وقت اور توانائی کو ایک سمت میں رکھا، انشاء اللہ احترام کے ساتھ عہدہ چھوڑنا چاہوں گا اور خراب حکمرانی کی تشکیل کے ساتھ ساتھ ان کے مالیاتی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنوں گا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض وفاقی وزراء کو بلوچستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے روک کر صوبائی قیادت کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقی متاثر ہوئی تو ذمہ دار پی ڈی ایم، پی ٹی آئی، چند مافیا اور ناراض ارکان ہوں گے، 2 ماہ ميں کئی چيزيں واضح اور چہرے عياں ہوگئے، بااصول اچھی ساکھ والے افراد لالچی، طاقت کے بھوکے اور سازشی نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، کس کاپلڑا بھاری؟

جام کمال خان نے صوفی بزرگ ابن العربی کی پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ ’’ہوسکتا ہے منافقت بازی لے جائے لیکن آخرت سچے لوگوں کی ہے‘‘۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپنا اختیار بی اے پی اور اتحادیوں کو دیدیا، ناراض ارکان اور اپوزیشن حکومت بناتے ہیں تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube