Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا غریب ذہین طلبہ کیلئے بڑا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کوئی بھی بچہ اب اچھی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت سہولت کارڈ کی طرح غریب طلبہ کیلئے ایجوکیشن کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے غریب بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے ایک اور اچھا اقدام اٹھالیا، صحت سہولت کارڈ کی طرح ایجوکیشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، کارڈ میں طلبہ کی ضرورت کے مطابق پیسے ڈالے جائیں گے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن کارڈ کے تحت نادار بچوں کو داخلے کی سہولیات اور تمام چیزیں میسر ہوں گی، وہ جہاں بھی چاہیں کارڈ کیش کرواسکیں گے۔

ایجوکیشن کارڈ سے غریب بچے ناصرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک کے دیگر صوبوں کے اداروں میں بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن کارڈ سے ہم غریب بچوں کو تعلیم کیلئے سپورٹ کرسکیں گے، سب سے پہلے غریب بچے ہمارا ہدف ہوں گے۔

ایجوکیشن کارڈ کا بنیادی مقصد غریب طلبہ کی مالی معاونت کرنا ہے، جس سے طلبہ اپنی تمام تعلیمی ضروریات پوری کرسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube