Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

کراچی:گلشن اقبال 13ڈی میں نجی اسکول میں آگ لگ گئی

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

آگ بالائی منزل پر جنریٹر اسٹارٹ کرنے کے دوران لگی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے ایک نجی اسکول میں آگ لگ گئی، بالائی منزل پر جنریٹر اسٹارٹ کرنے کے دوران آگ لگی جس نے چھت پر لگے شیڈز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کے ایک نجی اسکول کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چھت پر موجود جنریٹر اسٹارٹ کرنے کے دوران لگی، جس نے تقریباً پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا، چھت پر لگے شیڈز مسلسل جل رہے ہیں۔

عمارت سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل دور دور سے دیکھے جاسکتے ہیں، تاحال فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہیں پہنچیں، پولیس کی موبائل اور اسکول انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، عمارت کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube