Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

تاجروں کا 26اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

تاجروں نے پوائنٹ آف سیلز مشینوں کی تنصیب مسترد کردی

دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز مشینوں کی تنصیب کیخلاف تاجروں نے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

ایک جانب کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد تک مارچ شروع کردیا ہے تو دوسری طرف تاجروں نے بھی فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

تاجروں نے دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز مشینز لگانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

تاجر رہنماء شاہد غفور پراچہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک کی تاجر برادری مکمل تیاریوں کے ساتھ فیض آباد آرہی ہے اور جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید جانیے: کالعدم تحریک لبیک مارچ مریدکے پہنچ گیا،علماء کے حکومتی وفدسے مذاکرات

آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیداران نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے پوائنٹ آف سیلز مشینز کی تنصیب اور صدارتی آرڈیننس پر شدید تنقید کی۔

تاجر رہنماء اجمل بلوچ نے کہا کہ ہماری دکانوں پر ڈیوائسز لگانے کا کوئی جواز نہیں، صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت تشدد کرے یا جو مرضی راستہ اپنائے، ہم کسی صورت اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube