Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ کی تردید کردی

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے استعفیٰ دينے سے متعلق خبروں کی ترديد کردی۔ انہوں نے اپنے ٹويٹر پیغام میں واضح کيا کہ کوئی استعفیٰ نہيں ديا، ایسی خبريں بے بنياد ہيں۔

ایسی خبریں آرہی تھیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چيئرمين سينيٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دے ديا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، افواہوں سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب سماء نے جب گورنر بلوچستان ظہور آغا سے جام کمال خان کے استعفیٰ سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف حکومت کے 14 ناراض اراکین نے تحریک عدم اعتماد پیش کر رکھی ہے، جس پر 25 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔

جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کے اکثر اراکین کی حمایت حاصل ہے تاہم ناراض اراکین کہتے ہیں کہ جام کمال خان کو ہٹانے کیلئے انہیں مطلوبہ اراکین کا اعتماد مل چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube