Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اورنیا طیارہ شامل

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
PIA-AFP-1

فوٹو: اے ایف پی

قومی ائیر لائن کا ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا، طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں ائیربس 320 کی تعداد 11 ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر بس 320 طیارہ چھے سال کی لیز پر حاصل کیا گیا۔

طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا۔ طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل ہو جائے گا۔

قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جو کہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے۔

سربراہ پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کی پروڈکٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube