Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

سرکاری رپورٹ میں ملتان کا پانی زہر آلود قرار

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی واٹر کوالٹی رپورٹ نے ملتان کے پانی کو زہر آلود قرار دے دیا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق پانی میں آلودگی کی شرح 94فیصد جبکہ آرسینک کی شرح 63فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 5 سال کے دوران پانی کی آلودگی میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں ملتان کو مضر صحت پانی سے متعلق پنجاب بھر سے پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ بہاولپور کا پانی 76 فیصد آلودہ قرار دیا گیا۔

ڈائریکٹر انجینئر واسا عبدالسلام کا کہنا ہے کہ ہماری اربوں روپے کی ایک بہت بڑی اسکیم شروع ہونے والی ہے جو گندے پانی کو صاف کرے گی جبکہ نئی پائپ لائن بچھائی جائیں گی۔

شہریوں نے انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube