Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

بولان میل یا اکبر ایکسپریس کو اگلےماہ بحال کرنیکا اعلان

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Train

فوٹو: آن لائن

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے اگلے مہینے بولان میل یا اکبر ایکسپریس میں سے کسی ایک ٹرین کو کوئٹہ کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر نثار احمد میمن نے ریلوے ہیڈکواٹرز آفس لاہور میں فیس بک لائیو کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے اعلان کیا۔ انہوں نے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہانی بھی کروائی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ کرونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی آہستہ آہستہ تمام ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی البتہ بولان میل یا اکبر ایکسپریس میں سے کوئی ایک ٹرین اگلے ماہ کوئٹہ کے لیے بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ ویکسی نیشن کے بغیر مسافر سفر نہیں کرسکتے جس پر ہم عمل کر رہے ہیں۔

بولان میل اور اکبر ایکسریس کو تقریباً ڈیڑھ سال قبل کرونا وباء کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ بولان میل کراچی سے کوئٹہ جبکہ اکبر ایکسپریس لاہور سے کوئٹہ کے درمیان چلتی ہے۔

بولان میل کراچی سے روانہ ہو کر کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، مچھ اور کولپور سے گزرتے ہوئے کوئٹہ پہنچتی تھی۔

اکبر ایکسپریس لاہور سے روانہ ہوکر شیخوپورہ، سانگلہ ہل، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، صادق آباد، میرپور ماتھیلو، گھوٹکی، پنوں عاقل، روہڑی، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، مچھ اور کولپور سے گزرتے ہوئے کوئٹہ پہنچتی تھی۔

ریلوے حکام کی جانب سے دونوں ٹرینوں کے نئے اوقات اور ٹکٹ کی قیمتیں فی الحال نہیں بتائی گئی ہیں۔ حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس وقت ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے صرف جعفر ایکسپریس چلائی جا رہی ہے جوکہ صبح 9بجے روانہ ہوکر سکھر، روہڑی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی سے ہوتے ہوئے اگلے روز شام 6 بجے تک پشاور پہنچتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube