Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

این اے133ضمنی انتخاب:پی ٹی آئی اورپی پی پی کےامیدواروں کااعلان

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

لاہور میں این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی نے جمشید اقبال چیمہ کو نامزد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور پارٹی لیڈرشپ نے این اے 133ٹکٹ کیلئےنامزد کیا،اس لئے ذمہ داری بخوبی انجام دینے کیلئے معاون خصوصی کےعہدےسے استعفی دے دیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کی امیدوں پر پورا اتروں گا اورحکومتی بیانیہ عوام تک ذمہ داری سے پہنچاؤں گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے چوہدری اسلم گل کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پوری پارٹی بھرپورالیکشن مہم چلا کر چوہدری اسلم کو کامیاب کروائےگی۔

 امکان ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شائستہ پرویز کو میدان میں اتارا جائے گا۔ لیگی رہنماعطا تارڑ بھی الیکشن میں حصہ لینے کےخواہشمند ہیں تاہم شائستہ پرویزملک کی جانب سے الیکشن لڑنےکی صورت میں ان کی مخصوص نشست پر شکیلہ لقمان رکن قومی اسمبلی ہونگی۔ شائستہ پرویز کے نام کا باقاعدہ اعلان پارٹی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور میں این اے 133 میں  ضمنی انتخاب 5 دسمبر 2021 کو ہوگا۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 21 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 26 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گئی۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 اکتوبر کو ہوگا۔

ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز ملک وفات پاگئے

الیکشن کیمشن نے بتایا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 11 نومبر تک واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو 12 نومبر کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست  پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما ملک پرویز کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پرویز ملک گذشتہ 10 سال سے مسلم لیگ نون لاہور کے صدر بھی تھے۔ پرویز ملک 18نومبر 1947 کو پیدا ہوئے۔ مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ اور بیٹے بھی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube