Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

موٹر سائیکل چلانے والوں کو سستا پیٹرول دینے کی سمری تیار

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا مختصر خلاصہ دیا گیا ہے۔

موٹرسائیکل سواروں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن نے سمری تیار کرلی۔ 35ہزار روپے سے کم آمدن والوں کو 10 سے 20 روپے فی لٹر سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کے 4 مبینہ لاپتا ارکان منظر عام پر آگئے۔ چاروں ارکان کا مشترکا وڈیو پیغام میں عبدالقدوس بزنجو کی قیادت پر اظہارِ اطمینان۔

ملک میں سب سے مہنگا آٹا کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں فروخت ہو رہا ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار نے بتا دیا۔ محکمہ خوراک سندھ نے ایکس مل قیمت 54روپے فی کلو مقرر کردی۔ مارکیٹ میں قیمت 66روپے فی کلو ہے۔

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کا نماز فجر کے بعد اسلام آباد مارچ روانگی کا پلان ہے۔ روانگی کی صورت میں کوریج کیلئے آزادی چوک سے لاہور کی ٹیم جہلم تک جائے گی۔ راول پنڈی میں کالعدم تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث سڑکیں بند، شہری پریشان، موبائل فون بندش اور دیگر مسائل پر فالو اپ۔ دھرنے کے باعث سڑکیں بند، شہری پریشان، موبائل فون بندش اور دیگر مسائل پر فالو اپ۔

چیف جسٹس آف پاکستان حیدرآباد پہنچیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشید شاہ کی آج رہائی کا امکان۔

افسران کو بليک ميل کرنے والی خاتون کے کيس کی سماعت آج ہوگی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی پیک کا دائرہ مزید بڑھا رہے ہیں۔ یہ ایک کامیاب منصوبہ ہے۔ مہنگائی کی لہر صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خاتمے کی باتیں چھٹی بار کی جارہی ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں شامل۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube