Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ، دو جوان شہید

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 34 سالہ کوہاٹ کے رہائشی نائیک خلیل اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube