Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

خیبرپختونخوا: 16 ہزار اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو 8 سال ہو گئے مگر تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود صوبے کے 16 ہزار اسکول تا حال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ 

خیبرپختونخوا محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 16 ہزار سے زائد اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے 3 ہزار 330 اسکولوں کی چاردیواری نہیں جبکہ 4 ہزار 272 اسکولوں میں پانی کی سہولت موجود نہیں۔

خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی کل تعداد 34 ہزار 768 ہے جن میں سے 6 ہزار 126 اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

دوسری طرف آج جمعہ کو سرکاری اسکولوں کو نئے فرنیچر کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 28 اضلاع کے اسکولوں کو دو مرحلوں میں 6 ارب روپے مالیت کے نئے فرنیچر مہیا کیا جائیں گے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جبکہ غریب طلبہ کی مالی معاونت کے لیے ایجوکیشن کارڈ کا اجراء بھی جلد کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube