Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

بجلی کے ترسیلی نظام میں111ارب روپے کی سرمایہ کاری کااعلان

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں قومی گرڈ کی ترسیلی صلاحیت 2024ء میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ تین سال کے دوران بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی، سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ 2023ء میں یہ صلاحیت 28 ہزار 750 جبکہ 2024ء میں 31 ہزار 500 تک بڑھ جائے گی۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ سال 2018ء میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔

موجودہ حکومت کا بجلی کے ترسیلی نظام کی صلاحیت میں اپنے دور میں 7 ہزار 939 میگا واٹ تک اضافے کا منصوبہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube