Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

مريم نوازکی ايون فيلڈ کيس ميں بريت کی پٹيشن،شہبازشريف پہلےسےآگاہ تھے

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago

مريم نوازکی ايون فيلڈ کيس ميں بريت کی پٹيشن اسلام آباد ہائيکورٹ ميں دائر ہونےسےپہلے شہبازشريف کو اعتماد ميں ليا گيا تھا۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ نوازشريف نے مياں شہبازشریف کو مریم نواز سے متعلق پٹيشن دائر ہونےسے چند روز پہلے سب کچھ بتايا تھا۔ پٹیشن کے مندرجات سے متعلق شہبازشريف نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

پٹيشن فائل ہونے کے بعد پارٹی کے چند رہنما ناخوش تھے ليکن شہباز شريف نے خاموشی اختيار کی اوريہ نہيں بتايا کہ پٹيشن ميں ان کی مرضی بھی شامل تھی۔ نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خبر پر اپنے موقف میں اسے بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube