Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

ڈینگی کا پھیلاؤ روکنےکیلئےقومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ملک میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیےقومی ادارہ صحت نےایڈوائزری جاری کردی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سےبچاؤکیلئےشہری پوری آستین والےکپڑےپہنیں اورمچھر بھگانے والے لوشن اوراسپرے کا استعمال کریں۔ گھر اور دفاتر میں روشن دان،کھڑکیوں،دروازوں پرجالی کا استعمال کریں اور خاص طور پر سوتے وقت بستر کی جالی کا استعمال کریں۔

قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریباً تمام جغرافیائی علاقوں میں موجود ہے۔ مچھر کے جسم پر سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریاں پائی جاتی ہیں۔ملک میں ستمبر2021 تک ڈینگی کے3ہزار795 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube