Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

فحش ویب سائٹس کی بندش کیلئےوزیراعظم کی متعلقہ حکام کوہدایت

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
imran-khan

فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور تھری/فور جی انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔

 وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ مواد کی ترسیل کے نیٹ ورکس (سی ڈی این) خاص طور پر کلاؤڈ فیئر، انٹرنیٹ ٹریفک کے کل شیئر کا 1-2 فیصد حصہ رکھتے ہیں، انہیں فحش مواد پیش کرنے کی شکایات ہیں۔ دیگر سی ڈی این اپنی پالیسیوں کے مطابق فحش مواد پیش نہیں کرتے۔

وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز/سی ڈی اینز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی این ، خاص طور پر کلاؤڈ فیئر کے ذریعے فحش مواد کو روکا جا سکے۔

پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی استعداد کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ فحش ویب سائٹس کے کچھ عالمی اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا بیس کے ساتھ انضمام کرکے انہیں یو آر ایل اور ڈومین کی سطح پر بلاک کیا جا سکے۔

اسکے علاوہ، اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی اے اس منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کر رہا ہے جس کا نفاذ دو ماہ کی مدت میں ممکن ہو سکے گا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، چیئرمین نیاٹیل راشد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube