Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

بالائی علاقوں میں آج سے بارش، پہاڑوں پر برفباری کاامکان

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
ISB Rain

فوٹو: آن لائن

ملک میں جمعہ 22اکتوبر کی شام سے بالائی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جبکہ بارش اور برفباری کا سلسلہ اتوار جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر ور لیہ میں ٓندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Chitral snow

ہفتہ کو دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، راولپنڈی/ اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی توقع ہے۔

اسکے علاوہ ہفتہ کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پور، کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت اور لورالائی میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب چترال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے نے بعض مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو ایسے مقامات کی طرف نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ممکنہ اثرات

آندھی کے باعث ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے جبکہ آندھی اور بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر خصوصاً بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube