Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

کنٹونمنٹ بورڈاٹک الیکشن: ریٹرننگ افسرکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Lahore-High-Court

فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں عدالتی حکم کے باوجود ووٹوں کی گنتی نا روکنے کے معاملے پر ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے ریٹرننگ آفیسر مشتاق احمد چھاچھڑ کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے 27نومبر کو طلب کر لیا جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان کو درخواست پر ذمہ دار آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے جمع کروایا گیا نوٹس کا جواب تسلی بخش نہیں تھا جبکہ بظاہر لگتا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا۔ ریٹرننگ افسر نے سیعد مہدی کے حق میں غیر قانونی طور پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری رکھا۔

کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کے وارڈ نمبر 1 کے نتائج کے لیے 16 ستمبر کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق درخواست گزار 1244 ووٹ لے کر کامیاب ہوا جبکہ سیعد مہدی 1240 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے اور انکی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی۔

عدالت کی جانب سے 16 ستمبر کو ووٹوں کی گنتی کو روکنے کے احکامات جاری کیے گئے اور عدالتی احکامات جاری ہونے کے بعد اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو عدالت کا پیغام آگے پہنچانے کا بھی حکم دیا گیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو بذریعہ کال اور فیکس عدالتی احکامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube