Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

جامعہ کراچی: اساتذہ نے شام کی کلاسوں کا بائیکاٹ کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جامعہ کراچی میں شام کی کلاسوں کے تمام اساتذہ نے بلوں کی عدم ادائیگی پر کلاسوں کا بائیکاٹ کردیا۔

جامعہ کراچی کی پوری فیکلٹی جمعرات سے یونیورسٹی کی شام کی کلاسوں کا بائیکاٹ کررہی ہے کیونکہ پچھلے ایک سال سے انہیں بل ادا نہیں کیے گئے۔

جامعہ کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی (کے یو ٹی ایس) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کی آخری میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر پچھلے دو سمسٹرز کے زیر التواء بل 20 اکتوبر تک منظور نہ کیے گئے تو اساتذہ کلاسوں کے بائیکاٹ کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

کے یو ٹی ایس کے سیکریٹری ڈاکٹر محسن علی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ پچھلے ایک سال سے شام کی کلاسوں کے بل کلیئر نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار وائس چانسلر اور (یونیورسٹی کے) ڈائریکٹر فنانس سے مل چکے ہیں لیکن کچھ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر محسن نے کہا  کہ ہر بار وائس چانسلر اور ڈائریکٹر فنانس نے ہمیں یقین دلایا کہ انہوں نے اپنے ماتحتوں کو ہدایات جاری کردی ہیں اور بل جلد منظور کر لیے جائیں گے۔

صبح کی فیکلٹی کے ارکان، جو شام کی کلاسز بھی لیتے ہیں، ان کو فی لیکچر، فی لیب اور فی کلاس کی بنیاد پر ادائیگی کی جاتی ہے۔ انہیں پچھلے دو سمسٹرز کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر محسن کے مطابق ایک لیکچرر کو فی کلاس 1200 روپے، جبکہ ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو فی کلاس 600 روپے، ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کو فی کلاس 1800 روپے اور ایک پروفیسر کو ہر شام کی کلاس کیلئے 2000 روپے ملتے ہیں۔

ڈاکٹر محسن کا مزید کہنا ہے کہ یہ ریٹس مارکیٹ میں مسابقتی نہیں ہیں، پھر بھی اساتذہ طلباء کی خاطر کلاسز لیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بائیکاٹ صبح کی کلاسوں کو متاثر نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کے یو ٹی ایس ایگزیکٹو کونسل پیر کو ایک اور اجلاس منعقد کرے گی اور اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔

یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ انتظامیہ میں تبدیلیوں کی وجہ سے بل کلیئر نہیں کئے جاسکے، ہم نے کچھ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی ہیں جس کی وجہ سے تعطل پیدا ہوا، سبکدوش ہونے والے اہلکاروں نے فائلیں نئے تعینات اہلکاروں کے حوالے نہیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ تمام فائلوں کا مینوئل ڈیٹا بھی برقرار رکھتی ہے اور ہم (متعلقہ) فائلوں کا سراغ لگا رہے ہیں، ہم پرامید ہیں کہ بلوں کی ادائیگی دو سے تین دنوں میں ہو جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube